میسورو،6؍مئی (ایس او نیوز) اے سی بی پولیس نے ولیج اکاؤٹنٹ اور اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ننجنگڈھ تعلقے کرالپور دیہات کے 132/4 میں 20 گنٹے زرعی زمین کے کھاتہ کرانے کے لئے ولیج اکاؤنٹنٹ نے 10 ہزار روپئے رشوت طلب کئے ۔ اس بات کی اراضی مالکہ امبیکا نے اے سی بی میں شکایت درج کرادی ۔ ننجنگڈھ تعلقے دیورمن ہلی کے مکان میں امبیکا سے رشوت لینے کے موقع پر اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی منجوناتھ اوردیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ولیج اکاؤنٹنٹ منی کنٹھ بولدور مٹھ اور اسٹنٹ پاپنا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔